ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سرکاری اسکیموں کے فائدے کے لئے آدھار کی لازمیت پر روک نہیں:سپریم کورٹ

سرکاری اسکیموں کے فائدے کے لئے آدھار کی لازمیت پر روک نہیں:سپریم کورٹ

Wed, 28 Jun 2017 11:32:37    S.O. News Service

نئی دہلی،27؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)30جون سے سرکاری اسکیموں کے فائدے کے لئے آدھار کو لازمی بنائے جانے کی اطلاع پر عبوری روک لگانے کے مطالبے پر سپریم کورٹ نے روک لگانے سے انکار کیا ہے۔کورٹ نے کہا کہ صرف اندیشہ ہونے کی بنیاد پر حکم جاری نہیں کریں گے۔مرکز نے یہ چھوٹ 30ستمبر تک بڑھائی ہے تو اس کیس میں کوئی جلدبازی نہیں ہے،ابھی کورٹ اس مسئلے پر سات جولائی کو سماعت کرے گا۔اس مسئلے پر مرکز نے کورٹ میں کہا کہ 22جون کو ایک اور نوٹیفکیشن جاری کرکے کہا گیا ہے کہ جن کے پاس آدھار کارڈ نہیں ہے وہ 30ستمبر تک آدھار کارڈ کے لئے درخواست دے سکتے ہیں اور دوسری آئی ڈی کے ذریعے منصوبوں کا فائدہ لے سکتے ہیں لیکن جن کے پاس آدھار کارڈ ہیں انہیں 30جون تک دے گا۔ایسے میں یہ کہنا ٹھیک نہیں ہے کہ آدھار نہ دینے پر کسی کو منصوبوں سے محروم کیا جائے گا۔

وہیں درخواست گزار کی جانب سے کہا گیا کہ یہ چھوٹ صرف ان کے لئے ہے جن کے لئے آدھار کارڈ نہیں ہے۔یہ رعایت سب کے لئے ہونی چاہئے کیونکہ آدھار لازمی نہیں ہے رضاکارانہ ہے۔ایسے میں بچوں اور دیگر کو اسکیموں کا فائدہ روکا جا سکتا ہے۔وہیں کورٹ نے کہا کہ اگر 30جون کو بعد آدھار کارڈ کے نہ ہونے پر کسی کی اسکیموں کا فائدہ روکا جاتا ہے تو کورٹ کو اس کی اطلاع دی جائے۔اس سے پہلے سرکاری اسکیموں کے فائدے کے لئے آدھار کو لازمی بنائے جانے کی اطلاع پر عبوری روک لگانے کا مطالبہ کرنے والی عرضی پر سماعت ہوئی۔اس سے پہلے سپریم کورٹ نے گزشتہ سماعت کے دوران کہا تھا کہ اس معاملے میں داخل ساری عرضیوں پر ایک ہی بار میں سماعت ہونی چاہئے کیونکہ سب میں ایک جیسا ہی مطالبہ کیا گیا ہے۔

اگرچہ اس موقع پر مرکزی حکومت نے سماعت کا جم کر مخالفت کی۔اے جی مکل روہتگی نے کہا کہ پہلے ہی معاملے کی سماعت آئینی بنچ کر رہی ہے تاکہ دو ججوں کی بنچ کو سماعت نہیں کرنی چاہئے۔ویسے بھی 125کروڑ میں سے 110کروڑ لوگوں کا آدھار کارڈ بن چکا ہے


Share: